چارسدہ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ریاض علوی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ریاض علوی کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح کالعدم دہشتگرد تنظیم نے چارسدہ کے رہائشی ریاض علوی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، ریاض علوی نے کچھ عرصہ قبل تحقیق کرکے مذہب اہلیبت علیہ سلام کو قبول کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ریاض علوی اپنی فیملی کے ساتھ مذہب حقہ میں داخل ہوئے تھے، اس بات پر وہابی دہشتگرد تنظیم نے انہیں دھکیاں دیں، جبکہ گذشتہ انکے بھائی کو اسی دہشتگرد تنظیم نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
مکتب اہلیبت علیہ سلام میں داخل ہونے کے بعد ریاض علوی چارسدہ اور محلقہ علاقوں میں شیعت کی تبلیغ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ چارسدہ میں ہزار ہ برادری سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر سادات ہیں جو عدم تبلیغ کے باعث مسلک اہلسنت کی پیروی کرنے لگے تھے ،مگر اب ان سادات کی بڑی تعداد مکتب اہلیبت علیہ سلام کی طرف واپس لوٹ رہی ہے،جس پر وہابی دہشتگرد تنظیم کو کافی تکلیف ہے۔لہذ اعلمی میدان میں ناکامی کے بعد اب انہوں نے اپنا پرانا حربہ دہشتگردی کے ذریعہ مخالفین کا قتل کرنا شروع کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت معلومات ہونے کے باوجود دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور وہاں کے شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔