پاکستانی شیعہ خبریں

دیوبندی مدارس کا سرچ آپریشن جہادی لڑیچر برآمد، پولیس

شعیہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 49 مدارس کی جانچ پرتال کے پہلے مرحلہ میں سندھ میں کالعد م دہشتگرد تنظیموں کا لڑیچر اور اور پوسٹر مدارس کے ہوسٹل سے برآمد ہوا ہے۔

قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ضلع غربی میں تین مدارس کی جامع تلاشی لی جہاں سے برآمد ہونے والا جہادی تنظیموں اور لٹریچر اور مشکوک طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ اظفر ماہسر کے مطابق پولیس نے جامعہ بنوریہ سائٹ،مدرسہ البدر قصبہ کالونی اور مدرسہ المصطفی اورنگی ٹاؤن کی تلاشی لی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں قائم قلعہ نما مدرسہ جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کی تلاشی لی،ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران جامعہ فاروقیہ کے المصطفی ہوسٹل کے چند کمروں سے جہادی لڑیچر برآمد کیا ہے، برآمد ہونے والے لڑیچر میں کالعدم تنظمیوں کے پوسٹر اور مواد برآمد ہو ا ہے، جسے پولیس نے مزید تشویش کے لئے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس ان طلبہ سے بھی تحقیق کررہی ہے جنکے پاس سے جہادی لڑیچر برآمد ہوا ہے، انکا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بھی تحقیق کی جارہی ہے کہ آیا یہ لڑیچر طلبہ کا ہے یا مدرسہ کی انتظامیہ بھی اس میں ملوث ہے۔مدرسہ کے طلبہ کو پولیس نے اپنی تحولیل میں لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button