کراچی: بھارتی جارحیت کےخلاف ایم ڈبلیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ا دارہ) مجلس وحدمت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ علی انورجعفری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جاری بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لے ۔ملت جعفریہ ملکی بقا ء کی خاطر ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی ملکی سر حدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف یوم عزم دفاع کے حوالے کرا چی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا جس سے علامہ علی انور جعفری،علامہ صادق جعفری،رضا نقوی ،ناصر الحسینی ،روح اللہ مجلسی ،زین رضوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کی جانب سے قلیل المدتی جنگ کی دھمکی نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے بھارت کو احساس نہیں ہے کہ اس نے کس قوم کوللکارا ہے انہوں نے مزید کہا کہ و طن کے د فاع کیلئے ملت جعفریہ کابچہ بچہ کٹ مرے گا بھارتی جارحیت نے خطہ میں اپنے ناپاک عزائم کو واضح کر دیا ہے بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے ،مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے اس بار اسیے 65کی جنگ سے بھی زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے گا ،بھارت یاد رکھے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔مظاہرے سے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے۔بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے۔ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے فورا سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف ہم آواز ہے مظاہرین نے مردہ باد بھارت کے نعرے لگائے ۔اورایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کرائی گئی ۔دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف صوبہ بھر میںیوم عزم دفاع کے حوالے سے ملکی سر حدوں پر حالیہ بھارتی دہشتگردی سے شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف کراچی سمیت صوبائی وضلعی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری کو جنگی عزائم قرادیا اور اس کی شدید مذمت کی