پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخوا: ایک ہفتہ میں تین شیعہ شہید، حکومت بدستور خاموش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتہ کے دوران تین شیعہ قتل کردئے گئے، صوبہ میں دہشتگرد دندناتے پھررہے ہیں لیکن انصاف کا دعویِِ کرنے والی صوبائی حکومت خاموش ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین دن قبل چارسدہ میں ریاض علوی کو شہید کیا گیا تھا جب کل ڈیرہ اسماعیل خان میں دو شیعہ جوانوں زیشان حیدر اور نزاکت علی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا لیکن حکومت نے ان واقعات پر کوئی نوٹس لیا اور نا ہی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

دھیان رہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے تکفیری دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں جو خاموشی سے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے لئے قبائلیوں کو بھرتی کررہے ہیں۔ چارسدہ،خیبرایجنسی اور دیگر میں لشکر جھنگوی ،سپاہ صحابہ اور طالبان کا کٹھ جوڑ عالمی دہشتگرد تنظیم کے لئے لشکر سازی میں مصروف ہے، جبکہ صوبے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button