Uncategorized
اشتعال انگیز وال چاکنگ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضلع فیصل آباد کے مختلف مقامات پر کی جانیوالی اشتعال انگیز وال چاکنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فیصل آباد کے ڈی سی او اور سی پی او کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ شر پسند عناصر کی طرف سے چناب کلب فیصل آباد کی دیواروں اور ستیانہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر نامعلوم شر پسند عناصر کی طرف سے اشتعال انگیز وال چاکنگ کی گئی، جس سے حالات خراب ہو سکتے تھے، لہٰذا وال چاکنگ کرنیوالے عناصر کا فوری طور پر سراغ لگایا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔