پاکستانی شیعہ خبریں

یوم دفاع:ایم ڈبلیو ایم کراچی کی مزار قائد پر حاضری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی طرح 6 ستمبر دفاع پاکستان شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے، سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں، اور شہدائے پاکستان کی یاد میں خصوصی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے 50 ویں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کراچی نمائش چورنگی پر مرکزی کیمپ لگایا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں، اور مزار قائدؒ پر وفد کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، مولانا محمد اسحاق قرائتی، مولانا حمیدحسین الحسینی، مولانا ملازم حسین غدیری، مولانا ایوب صابری، مولانا علی طاہری، مولانا ملک غلام عباس، مولانا ضامن راجا، مولانا اسحاق مقدسی، مولانا اشعر حسین مطاہری، مولانا احسان دانش، مولانا صادق جعفری، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، ناصر حسین الحسینی، سید رضوان پنجوانی، روح اللہ مجلسی، رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر حسین، زین رضوی، آصف صفوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے 6 ستمبر 1965ء کے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں، اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی بقاء، سلامتی، خوشحالی، تجدید عہد اور ملک دشمنوں سے جنگ کے عزم کا دن ہے، ہم عزم کرتے ہیں کہ کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، 1965ء کو پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء سے شروع ہونے والی افواج پاکستان کی استقامت و ایثار آج آپریشن ضرب عضب تک جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری اور پاکستانی شہریوں کی شہادتیں، ملت پاکستان اور افواج پاکستان کے عزم و حوصلے اور ولولے کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتیں، یوم دفاع کے روز ہمیں شہدائے وطن سے عہد کرنا ہوگا کہ اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس ملک کی حفاظت کرینگے، حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہو کر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے، اور ہر اس اندرونی و بیرونی دشمن کو شکست دینا ہے، جس کے عزائم اس پاک وطن کے خلاف ہیں۔ اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی اور شہدائے یوم دفاع پاکستان سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button