Uncategorized

چنیوٹ، جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ زیرحراست

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)خیبر پختونخواہ کے سابق ایم پی اے اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو چنیوٹ میں منعقدہ مذہبی اجتماع میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے گزشتہ روز چینوٹ میں ایک مذہبی اجتماع میں اشتعال انگیز تقریر کی، جس پر پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ مفتی کفایت اللہ کو چینوٹ سے فیصل آباد منتقل کیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی نظر بندی کیلئے بھی کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شرانگیز اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر گرفتاری کے احکامات دے رکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button