پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخوا: دس روز میں پانچ شیعہ مسلمان شہید، انصافی حکومت خاموش کیوں؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)  10 دن میں پشاور،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 مومنین کالعدم سپاہ صحابہ (اہل سنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے شہید کرد ئیے، لیکن خیبر پختونخواہ کا رئیسانی پرویز خٹک اب تک ہوش میں نہ آسکا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دس دن کے دوران پانچ شیعہ قتل کردئے گئے، صوبہ میں دہشتگرد دندناتے پھررہے ہیں لیکن انصاف کا دعویِِ کرنے والی صوبائی حکومت خاموش ہے۔

کے پی کے میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کی لہر چارسدہ میں ریاض علوی کی شہادت سے شروع ہوئی، ریاض علوی سنی سے شیعہ ہوئے تھے اور مکتب اہلیبت علیہ سلام کی ترویج میں مصروف تھے۔ اسکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دو شیعہ جوانوں زیشان حیدر اور نزاکت علی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا لیکن حکومت نے ان واقعات پر کوئی نوٹس لیا اور نا ہی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی گئی اسی سبب دہشتگردوں کے حوصلے بڑھے اور انہوں نے مزید دو شیعہ قصیر عباس و خضر عباس کو بھی شہید کردیا۔

دھیان رہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے تکفیری دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں جو خاموشی سے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے لئے قبائلیوں کو بھرتی کررہے ہیں۔ چارسدہ،خیبرایجنسی اور دیگر میں لشکر جھنگوی ،سپاہ صحابہ اور طالبان کا کٹھ جوڑ عالمی دہشتگرد تنظیم کے لئے لشکر سازی میں مصروف ہے، جبکہ صوبے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button