پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی سے القاعدہ برصغیر کا مالی معاونت کار شبیہ احمد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علا قے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شبیہ احمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دہشتگرد نے دوران تفتیش سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے طالبان کی مالی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے، اور اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد پاکستان اور پڑوسی اسلامی ممالک میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے، جس کی فنڈنگ سے متعلق بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button