پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ ہاشم موسوی کا علامہ ساجد نقوی کو فون، کوئٹہ آمد پر ملاقات نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ ساجد علی نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مختصر دورے پر آپ سر زمین شہداء کوئٹہ تشریف لائے اور ہمیں خبر تک نہ ہوئی. ہماری دلی خواہش تھی کہ ہمیں میزبانی کا شرف بخشتے, اتحاد و اتفاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم یکجا ہو کر تکفیری گروہ کے وطن دشمنی اور مسلمانوں کو دست و گریباں کرنے والوں کو بے نقاب کریں. علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ اگلی مرتبہ جب کوئٹہ آونگا تو ضرور پہلے سے آپ کو اطلاع دونگا. انشاءاللہ میرا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا.