پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عزیز اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عزیز اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر پروآ پولیس کی بھاری نفری نے رمک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد عزیز اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تاہم چھاپے کے وقت وہ اپنے گھر پر موجود نہیں تھا۔ تلاشی کے دوران گھر سے ایک دستی بم، ایک کلاشنکوف اور دو نائن ایم ایم پسٹل سمیت سینکڑوں گولیا ں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے عزیز کے دونوں بھائیوں وحید اللہ اور حیات اللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button