پاکستانی شیعہ خبریں

القائدہ کے دہشتگرد شیبا احمد کی گرفتاری کے بعد شیعہ مساجد و آبادیوں کو ہائی الرٹ قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سے گرفتار ہونےوالا القائدہ برصغیر اور داعش کا مبینہ دہشتگرد شیبا احمد کی گرفتاری اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق کراچی کی اہم شیعہ مساجد ،امابار گاہ اور شیعہ آبادیوں حساس قرار دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ کے معاون کار دہشتگرد شیبا احمد کا مبینہ طور پر داعش سے بھی تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

شیبا احمد کی گرفتاری کے بعد حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق کراچی میں مختلف شیعہ مساجد و امابارگاہوں اور آبادیوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق عباس ٹاؤن کی مسجد و امابارگاہ کو اسی رات کمانڈوز نے اپنے گھیرے میں لے لیا تھا جس رات خطرناک دہشتگرد شیبا احمد کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ شیبا احمد کو بدھ کی رات خفیہ اداروں نے ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا ہے تھا، شیبا احمد القائدہ برصغیر کا کمانڈر تھا جبکہ اسکے پرسنل ای میل اکاونٹ سے داعش کے ساتھ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

محفل شاہ خراسان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والا گروہ گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button