پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد بزدل ہیں ان کی کاروائی ہمیں کسی بھی صورت ڈرا نہیں سکتی،علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے پشاور میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں ان کی کاروائی ہمیں کسی بھی صورت ڈرا نہیں سکتی ہم دہشتگردی کا دٹ کر مقابلہ کریں گے اور وطن عزیر کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کے قاتلوں اور ان کے سر پرستوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا جائے مسجد میں مسلمانوں کا خون بہانے والے ہر گز مسلمان نہیں ہو سکتے۔ آج پاکستان کی سر زمین پر ہر مسلک کا قتل عام ہو رہا ہے جو کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں دیکر ہزاروں جانیں بچا لی۔اور بہادری کی مثال قائم کی۔علامہ ناظر عباس تقوی نے نمازیوں سمیت مسلح افواج کے شہید جوانوں کے سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ ان کے گھر والوں کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button