پشاور، ایئر فورس کیمپ سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل ناصر عباس چکوال اور خالد نوید میانوالی میں سپرد خاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)18 ستمبر کی صبح بڈھ بیر میں پاکستان ایئر فورس بیس کیمپ پر طالبان کے تکفیری دہشتگردوں کے حملے کا ماردانہ وار مقابلہ کرتے ہوےٗ شھید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل ناصر عباس اور پاکستان ایئرفورس کے شھید ٹیکنیشن خالد نوید کو انکے آبائ علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا
پاکستان ایئر فورس کے بیس کیمپ پر طالبان کے تکفیری دہشتگردوں سےجوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوےٗ جام شھادت نوش کرنیوالے خیبرپختونخواہ پولیس کے کانسٹیبل ناصر عباس کو انکے آبای علاقے چکوال کے نواحی قصبے بھال میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا، شھید نصر عباس کی نماذ جناذہ کے موقع پر اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور علاقہ کے عمائدین اور عوام کی بھرپور تعداد شریک تھی، شھید ٹیکنیشن خالد نوید کو میانوالی کے نواح میں واقع انکے آبائ علاقے پن حافظ جی میں اعلیٰ فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا
ٹانک میں ایئر فورس کے شھید ٹیکنیشن جاوید ثاقب کی رہائش گاہ پر دوسرے روز بھی فاتحہ خوانی جاری رہی،جبکہ ہورے اہل علاقہ نے شھہد جاوید ثاقب کو انکی دلیری اور جرآت مندانہ شھادت پر بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا