کشمیر،افغان اور اب شامی جہاد کے لئے بھی جماعت نے قربانی کی کھال مانگ لی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی (نام نہاد اسلامی) تنظیم نے کشمیر ،افغان جہاد کے بعد اب شام کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے معصوم مسلمانوں سے انکے قربانی کے جانوروں کی کھالیں مانگنا شروع کردی ہیں۔
جبکہ جذبات کو ابھارنے کے لئے شام سے نقل مکانی کرتے ہوئے سمندر غرق ہونے والے ننھے الان کی بے بس تصویر کا استعمال بھی اس تنظیم کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ الان اور اسکی فیملی شام سے یورپ جانے کی کوشیش میں ترکی کے قریب سمند ر غرق ہوگئے تھے، جبکہ ننھے الان کی لاش ترکی کے ایک ساحل پر بے بسی کے عالم میں جب منظر عام پر آئی تواس نے دنیا کو ہلاڈالا، جبکہ دنیا بھر کی ہمدردیاں بھی اس بچہ اور اسکے گھروالوں کے ساتھ ہوگئیں تھیں، جماعت اسلامی نے اسی با ت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ننھے الان کی تصویر کو قربانی کی کھال ماننگے کے لئے استعمال کیا ہے تاکہ لوگ جذباتی ہوکر انہیں کھال دیں۔
دوسر ی جانب شہر بھر میں رینجرز کی جانب سے قربانی کی کھال جمع کرنے والوں کے ساتھ سختی برتی جارہی ہے، جبکہ شہر سے بینر اور پوسٹر بھی رینجرز نے اتار لیئے ہیں، لیکن کراچی شہر کی مین شاہراہوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے اپنے ملک(پاکستان ) کے لئے نہیں بلکہ دوسرے ملک (شام ) میں مداخلت کے لئے قربانی کی کھال دینے کی اپیل پر مبنی پوسٹر اور بل بورڈ کا لگا رہنا رینجرز کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
شام جہاں پر تکفیری دہشتگرد اور ملک کی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے تو جماعت اسلامی کس کھاتے میں شام کے مسلمانوں کے لئے قربانی کی کھال جمع کررہی ہے ،کیا انکا ہدف قربانی کی کھال جمع کرکے اسکا پیسہ داعش کو بھجوانے کا ارادہ تو نہیں؟ اگر ایسا ہے تو نیشل ایکشن پلان حرکت میں کیوں نہیں آتا کہ جماعت عالمی دہشتگردوں کی معاونت کے لئے قربانی کی کھال لینے کے لئے اپیل کررہی ہے۔