پشاور بیس کیمپ پر حملہ آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے دفتر میں سانحہ پشاور بڈبیر کے شھیدوں کے لیےٗ قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر موالانا کریم الدین واعظی ، مولانا شبیر میثمی، مولانا جعفر سبحانی، حسنین مہدی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر موالانا کریم الدین واعظی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوےٗ کہا کہ حالیہ آپریشن اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاد ہونیوالی کاروائیاں بہت اہم اور موٗثر اقدام ہے، اور پشاور میں پاکستان ایئر فورس کے بیس کیمپ پر حملہ آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش ہے جوکہ کامیاب نھیں ہوگی،اسلام امن و امان محبت و اخوت کا درس دیتا ہے،اسلام کے نام پر بیگناہ اور نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والے اور ان کا قتل عام کرنیوالوں کا اسلام سے دور دور تک کوئ تعلق نھیں ہے، موالانا کریم الدین واعظی کا مذید کہنا تھا کہ ہم تکفیری دہشت گردوں کیجانب سے پورے پاکستان باالخصوص کراچی میں ہونیوالے مظالم خاص کر صحافی برادری پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور سیکیورٹی اداروں سے ان تکفیری دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا بھرپور مطالبہ کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ حالیہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے تکفیری دہشت گرد بری طرح گھبراہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اوع بزدلانہ حملے کررہے ہیں، لیکن ینھیں کہیں پناہ گاہ نھیں ملے گی اور یہ آپریشن تکفیری دہشت گردوں اور انکے پشت پناہوں کے خاتمے تک انشاء اللہ جاری رہے گا