Uncategorized

عید پر پشاور ایئربیس طرز کے حملوں کا خدشہ، موثر سکیورٹی پلان تیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں پاکستان ایئر فورس کے بیس کیمپ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں اور آج صبح اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کیجانب سے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کے بعد لال مسجد کے دو تکفیری دہشت گردوں کی بھاری اسلحے و گولہ بارود اور فوجی وردیوں کیساتھ گرفتاری کے بعد صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق آج صبح اسلام آباد سے گرفتار کیےٗ جانے والے تکفیری دہشت گردوں کا تعلق فرقہ وارانہ اور ملک میں جاری دہشت گردی میں ملوث لال مسجد سے ہے، اور ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت لال مسجد آپریشن میں پاک فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہونیوالے تکفیری دہشت گرد مولانا عبدالرشید کے بیٹے حارث رشید اور ہارون رشید کے نام سے ہوئ ہے، ان واقعات کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کی گئ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی شخصیات کے علاوہ عوامی اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پشاور ائربیس پر حملہ کرنیوالےتکفیری دہشتگردوں کی طرز پر پنجاب میں بھی تکفیری دہشتگرد 4، 8 یا 10 افراد کا گروپ بنا کر حملہ کر سکتے ہیں۔ پنجاب پولیس دہشتگردوں کے ممکنہ حملہ آوروں پر نظر رکھنے کیلئے عید پر 11 سو مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی ۔سپیشل برانچ کے اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار اور افسر بھی دہشتگردی کے سدباب کے کیلئے سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ ایلیٹ فورس، کوئیک رسپانس فورس، سنائپرز، انسداد دہشتگردی فورس کے ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ پنجاب پولیس کے 52 ہزار اہلکار و افسران بھی سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عید کے موقع پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب میں عید سکیورٹی کی ڈیوٹی دینے والے ہزاروں اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گی ہیں۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے نماز کے بعد فوری نہ ہٹیں کیوں کہ دہشتگرد نماز کے اختتام پر بھی حملہ کر سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button