پاکستانی شیعہ خبریں

سپریم کورٹ : وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی : شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سپریم کورٹ نے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس میں اے کلاس کے بعد ری اوپن کیےٗ گےٗ مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کرلیں

وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس گلزار پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی، دوران سماعت وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت مین پیش کی گئ، رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک کراچی میں 42 وکلاء کی ٹراگٹ کلنگ کا شکار ہوےٗ، 30 مقدمات کا چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جاچکا ہے،10 مقدمات اے کلاس کیےٗ گےٗ ہیں اور 2 کیسز میںملزمان کو سزا ہوچکی ہے

عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوےٗ اے کلاس کے بعد ری اوپن کیےٗ گےٗ مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کرلیں، کیس کی سماعت غیر معینہٗ مدت تک کے لیےٗ ملتوی کردی گئ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button