Uncategorized
علاقائی مسائل کے حل میں ایران کا بنیادی کردار ہوسکتا ہے، سراج الحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور میں ایران کے قونصلر جنرل محمد حسین بنی اسدی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے تفصیلی ملاقات کی۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے لیے مضبوط برادرانہ تعلقات کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی نہیں۔ یمن، شام، افغانستان اور کشمیر سمیت مختلف علاقائی و عالمی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان مسائل کے حل میں ایران کا بنیادی کردار ہوسکتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ان میں فریق بننے کے بجائے متحارب فریقوں کو باہم ملانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ہمیشہ فریقین کے لیے تباہی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ایرانی قونصلر جنرل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ہیں۔ ہم مل کر انہیں مزید پروان چڑھائیں گے