Uncategorized

اسلام آباد سے گرفتار کالعدم گروہوں کے سہولیت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے اسلام آباد کے حساس علاقے سے فوجی وردیاں اور اسلحہ سمیت دوتکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوںتکفیری دہشت گرد لال مسجد آپریشن میں واصل جہنم ہونیوالے تکفیری خطیب مولوی عبد الرشید کے بیٹے اور لال مسجد کے موجودہ تکفیری دہشت گرد اور سہولت کار مولانا عبدالعزیز عرف برقع والی سرکارکے بھتیجے ہیں۔عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مذکورہ گرفتاریوں کے بعد ان تکفیری مدارس کی شناخت واضح ہو چکی ہے جہاں پاکستان اور افواج پاک کے خلاف زہریلا نصاب پڑھایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے ملک کے خلاف عسکری تربیت دی جاتی ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اسلام کے نام پر جو قوتوں سرگرم ہیں سیکورٹی اداروں کو ان کے خلاف فوری کاروائی کرنا ہوگی۔تکفیری دہشت گردوں کےاور انکے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنے میں تاخیر تکفیری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مطلوبہ نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات سے میڈیا اور قوم کو بھی آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ محب وطن افراد اور ملک دشمن عناصر میں فرق واضح ہو سکے۔ چند روز قبل بدنام تکفیری دہشت گرد اور سہولت کار تاجی کھوکھر کے اڈے سے بھی رینجرز نے مشتبہ افراد سمیت جدید اسلحہ اور فوجی سازو سامان برآمد کیا۔ اسلام آباد جیسے شہر میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آزادانہ نقل و حرکت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اسلام آباد انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اس طرح کے تشویش کن حالات فوج کی نگرانی میں ایک بھرپور آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کو ٹھکانے لگایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button