پشاور کے صلاوت خان سانحہ منیٰ میں لاپتہ، ماں صدمہ سے چل بسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ منیٰ کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں پشاور کا صلاوت خان بھی شامل ہے، بیٹے کی گمشدگی کی خبر ماں تک پہنچی تو وہ برداشت نہ کر سکی اور اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئی۔ سانحہ منیٰ میں سینکڑوں پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، گھر والے اپنے راہ تکتے پُراُمید ہیں کہ ان کے پیارے لوٹ آئیں گے۔ گمشدہ لوگوں میں پشاور کے 42 سالہ صلاوت خان بھی شامل ہیں۔ اس بڑے سانحہ میں لاڈلے بیٹے کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی تو والدہ غم برداشت نہ کرسکی اور اس دنیا سے کوچ کر گئی۔ لوگوں کی خوشیوں کیلئے مٹھائی تیار کرنے والے صلاوت خان کی گمشدگی اس کے گھر والوں کو غم زدہ کرگئی۔ سانحہ منیٰ میں اب تک 30 سے ذائدپاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے، لیکن صلاوت کا تاحال کوئی نشان نہیں ملا، سعودی عرب میں موجود پاکیستانی سفارتکار ہوں یا پاکستان میں موجود ڈی جی حج کوئ بھی متاسرین کی دادرسی کے لیےٗ آمادہ نھیں ہے، سینکڑوں پاکستانی حکومت پاکستان کی جانب سے مدد کے منتظر ہیں