Uncategorized

گستاخ رسول جعفر جتوئی کی ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کردی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مودت اہل بیت ؑفاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور مقدمے کے مدعی چودھری نشان علی نے مبینہ گستاخ رسول و اہل بیت جعفر جتوئی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور ہونے اورجیل سے رہائی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست ملک اعجازحسین گورچھاایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے مقدمے کے حقائق کو مد نظر رکھنے کے بجائے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کو جواز بنایا ہے ، جو کہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ ملزم کی درخواست خارج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ درخواست گذار نے ملزم کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ جعفرجتوئی کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ چودھری نشان علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گستاخ رسول کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے عمل میں پیچیدگیاں پیدا کی جانے کی وجہ سے پولیس نے ہماری درخواست کو پذیرائی نہیں دی۔ کم ا ز کم پانچ ما ہ کی تگ و دو اور دفتروں کے چکر لگوانے کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ جو کہ انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button