Uncategorized

شجاع خانزادہ کیس میں ملوث تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیراکوٹ میں پولیس مقابلے میں واصل جہنم ہونیوالے تکفیری دہشت گردوںکی شناخت ہوگئ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالےان چاروں تکفیری دہشتگردی کی شناخت پنجاب کے شھید وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث تکفیری دہشت گرد وں امجد،فیاض،صداقت اور صدام کے نام سے ہوئ ہے

زرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر لاھور پولیس نے شیراکوٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ،اسی دوران ایک مکان سے تکفیری دہشت گردوں نے پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، پولیس کیجانب سے مزید نفری طلب کیےٗ جانے کے بعد پولیس نے تمام دہشتگردوں کو مار گرایا، مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کی شناخت شھید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر ہونیوالے خودکش حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں امجد،فیاض،صداقت اور صدام کے نام سے ہوئ ہے، یاد رہے کہ کچھ روز قبل سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں نے اٹک میں کاروائ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کار تکفیری دہشت گرد قاسم کو گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش تکفیری دہشت گرد قاسم نے اپنےابتدائی بیان میں اہم انکشافات کرتے ہوےٗ بتایا تھا کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں تحریک طالبان قاری سہیل گروپ ملوث ہے۔ تحریک طالبان کےمقامی تکفیری کمانڈر قاری سہیل، صدام، امجد، فیاض اور ظہیر نے مل کر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزم کے مطابق خودکش بمبار کو صدام، امجد اور قاری سہیل نے جائے وقوعہ پر پہنچایاتھا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری اوران دہشت گردوں تک رسائ حاصل کرنے میں آئی ایس آئی نے اہم کردار ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button