پاکستانی شیعہ خبریں

قائم علی شاہ نے سانحہ منیٰ کو پس پشت ڈال کر سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ منیٰ کو پس پشت ڈال کر سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سید قائم علی شاہ سے سعودی عرب کے اسسٹنٹ قونصل جنرل ماجد راشد بن سعدان نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے اسسٹنٹ قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو حج آپریشن اور منیٰ میں پیش آنے والے سانحے کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہماری دوستی اور رشتے ہمالیہ کی طرح بلند ہیں۔ مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی جانب سے تعاون پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button