پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ، محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوج کی تعیناتی کیلئے درخواست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام کے مہینے میں امن و امان کی ذمہ داری فوج پر ڈالنے کیلئے محکمہ داخلہ نے کور کمانڈر کراچی کو خط لکھ دیا۔ محرم الحرام میں امن و امان کے بہتر انتظامات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے بچنے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو خط لکھا گیا ہے۔  خط کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی مدد طلب کی گئی ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص میں فوج تعینات کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج تعیناتی کی سفارش متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کی گئی ہے، کراچی میں آٹھ کمپنیز، حیدرآباد میں چار سو اہل کار، شہید بینظیرآباد میں دو پلاٹونز تعینات کی جائیں، جب کہ سکھر میں تین کمپنیاں، میرپورخاص میں دو اور لاڑکانہ میں سات سو فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button