پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سندھ رینجرزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور زونل ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، جلوسوں کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سرچ بھی کیا جائے گا جب کہ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button