پاکستانی شیعہ خبریں
غدیر اسلام کی بقا اورگمراہیوں میں روشنیوں کا مینار ہے، علامہ سبطین حسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ضلع کوہاٹ کے گاوں مرئی پایان میں جشن غدیر سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ غدیر کے پیروکاروں کو کردار قنبری و بوذری اپنانا ہو گا۔ غدیر عید اکبر ہے، اس لئے کہ نماز روزے اور دیگر تمام اسلامی احکام کا حافظ غدیر ہے۔ یہ غدیر ہی ہے کہ جو اسلام کی بقا کا باعث ہے اور ضلالت کی گمرائیوں میں روشنیوں کا مینار ہے۔ امیر مومنان کی ولایت و امامت کا کوئی ذی شعور مسلمان منکر نہیں ہو سکتا اور عظمت غدیر سے ہر فرد و مسلمان و منصف آگاہ ہے۔ لیکن غدیر ی مقاصد کے حصول کے لئے کردار قنبری و بوذری اپنانا ہوگا اور ان سخت و نامصائب حالات میں آئمہ کا سچا پیروکار بننا ہوگا