استعماری قوتوں نے فلسطین اور کشمیر کو مسلمانوں کیلئے ایک مستقل مسئلہ بنا دیا ہے، خورشید شاہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لسطین کی حکمران جماعت حماس کے خصوصی نمائندے خالد قدومی نے سید خورشید احمد شاہ، قائد حزب اختلاف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پیپلز پارٹی اور ان کی طرف سے فلسطین کی مسلسل اور بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ استعماری قوتوں نے فلسطین اور کشمیر کو مسلمانوں کیلئے ایک مستقل مسئلہ بنا دیا ہے، تاکہ مسلمان اتحاد و یگانگت اور اپنے وسائل کے بھرپور استعمال سے قاصر رہیں۔ لیکن مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے حریت اور بہادری کی وہ مثالیں قائم کی ہیں کہ جن کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ خالد قدومی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فلسطین اور کشمیر کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ہے اور وہ کردار تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ذوالفقار علی بھٹو کا نام آج بھی نہایت عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ خالد قدومی نے کہا کہ وہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سپورٹ کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں