پاکستانی شیعہ خبریں

انتقال کر جانے والے ذاکرین پر بھی محرم میں پابندی ہوگی،وازرت داخلہ

پاکستانی وزارت داخلہ کی انفارمشین کا حال یہ ہے کہ انہوں نے محرم کی آمد کے ساتھ ہی ذاکرین اہلیبت علیہ سلام پر پابندی لگانے کی پالیسی کی آڑ میں جہاں مختلف ذاکرین پر پابندی لگائی وہین ایک مرحوم ذاکر پربھی پابندی لگادی ہے جنکا اانتقال دو سال قبل ہی ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ کی لسٹ کو دیکھ کر اُس وقت حیرانگی ہوئی جب لسٹ میں شامل ذاکرین میں علامہ عبدالحکیم بوترابی کے نام کو شامل دیکھا، جنکا اانتقال دو سال قبل ہوچکا ہے۔

وزارت داخلہ کے اراکین کی اس حرکت پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے جنکو اس بات کا علم نہیں کے کون زندہ ہے اور کون اس جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔

اس وقت پاکستان تکفیری دہشتگردوں کی خطرناک دہشتگردی کی زد پر ہے، اس موقع پر پاک افواج پوری قوت و توانائی سے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے، اس اہم موڑ پر ملک خداداد کے ہر شعبہ کو پاک افواج کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے، لیکن جب ہماری وازرت داخلہ اور انفارمیشن جمع کرنے والے اداروں کو حال یہ ہوگا کہ دو سال قبل انتقال کرنے والے ذاکر انکی نظر میں زندہ ہے تو دہشتگردوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی انفارمیشن کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

 

Bututrabi

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button