پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، اکبر حسین درانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کی سکیورٹی کے دوران ایف سی، پولیس اور لیویز کا اہم رول ہوگا۔ پاک فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک 70 مجالس ہونگی۔ 7ویں، 9ویں اور یوم عاشورہ پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے علماء کرام پر پابندی ہوگی جبکہ یہاں نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو بھی صوبہ بدر کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران ہتھیار اٹھانے اور لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ جس روٹ پر جلوس گزرے گا، ان تمام شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔ راستے میں دکانوں، ہوٹلوں، پلازوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر شہر کے ان علاقوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔ جن روٹس سے عاشورہ کے جلوس نکالے جائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام تر راستوں کی نگرانی کی جائے گی۔ کنٹرول رول میں تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس، 32 پلاٹون ایف سی اور پاک فوج کی تین بٹالین سٹینڈ بائی رکھی جائے گی۔ ایک ہزار سے زائد لیویز اہلکاروں کو پہاڑوں پر تعینات کیا جائےگا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے یوم عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ 9 اور یوم عاشورہ کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت بھی کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button