یاور عباس آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے صدر منتحب ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کر اچی ڈویژن کے 36ویں قرآن نور ہد ایت کنونشن کا انعقاد جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن میں کیا گیا۔ کنونشن میں استاد العماء ،علامہ غلام عباس رئیسی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، ممتاز رضوی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق رضا تقوی، سابق ڈویژن صدر فرخ سجاد، سابق ڈویژن صدر علی نیئر زیدی، سابق ڈویژن صدر میثم عابدی سمیت دیگر علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روزہ جاری کنونشن میں سال بھر میں جاری رہنے والے مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی ذمہ داران کا احتساب کیا گیا، بعد ازاں خفیہ رائے شماری کے ذریعہ نئے ڈویژن صدر کے انتخاب کا مرحلہ انجام پذیر ہوا، جس کے بعد رکن مرکزی نظارت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا احمد اقبال رضوی نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سال 2015-16کے لئے نئے ڈویژن صدر کے نام کا اعلان کیا۔ اراکین عمومی نے کثرت رائے سے داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم یاور عباس کو سال برائے 2015-16 کے لئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کا صدر منتحب کیا ۔ نو منتحب صدر یاور عباس سے ان کے عہدے کا حلف آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مرکزی نمائندے اطہر عمران طاہر نے لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کاروان یاور عباس کا کہنا تھا کہ طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنا ناممکن ہے۔