پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا محرم کے حوالے سے کمشنر کراچی کے اجلاس کا بائیکاٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او نے محرم الحرام کے حوالے سے کمشنر کراچی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کے رہنما کو بلانا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے۔ کمشنر کراچی نے محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس طلب کیا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او نے اس وقت تقریب کا بائیکاٹ کر دیا، جب کالعدم اہل سنت والجماعت کے رہنما نے اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے رہنما کو بلانا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے، محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری کمشنر کراچی پر عائد ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button