پاکستانی شیعہ خبریں

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا چہلم امام حسین کے روز بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے جو افسوس ناک ہے، ہم اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ دین پور مہر تعلقہ روہڑی میں آبادگار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم مقدس مہینہ ہے تاہم محرم کی آڑ میں بلدیاتی الیکشن کا التوا ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چہلم امام حسین کے روز بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس پر شیعہ اور سنی جماعتیں الیکشن کمیشن سے تاریخ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button