پاکستانی شیعہ خبریں

نیشنل ایکشن پلان کے خلاف پیپلز پارٹی کی سازش، کالعدم جماعت کی سرپرستی شروع کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور تنظیم کے چیرمین آصف علی زرداری کے دست راز سینیٹر قیوم سومرو نے ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے رہنما رب نواز سے کالعدم تنظیم کے دفتر میں جاکر ملاقات کی ہے۔ محرم سے ایک روز قبل کالعدم تنظیم کے رہنما سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات اورحکومتی کانفرنس میں اسی کالعدم تنظیم کے رہنماء کو سرکاری پرٹوکول کے ساتھ دعوت اور خطاب نے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی پاک فوج کے خلاف نیا محاذ کالعدم تنظیموں کے ذریعہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکا کر نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانا کر کھولنا چاہتی ہے،تاکہ کرپشن کیس میں ملوث افراد جنکا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ہیں اور کیسس کا سامنا کررہے ہیں انکابدلہ لیا جاسکے۔ قیوم سومرو اور رب نواز کی اس ملاقات میں کالعدم تنظیم کو پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں کھلے عام کام کرنے کی اجازت دی ہے، جبکہ انکے دیرانہ مطالبہ یکم محرم کی عام تعطیل کو بھی منظور کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button