پاکستانی شیعہ خبریں

خانوادہ رسول (ص) کی تعلیمات کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ خانوادہ رسولﷺ کی پر امن تعلیمات کی پیروی میں ہم سب کی نجات ہے، اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس بگڑتے ہوئے معاشرے میں جہاں انسان انسان کا گلا کاٹ رہا ہے اور ہم باہم دست و گریباں ہیں، ہمیں اخلاق اور کردار کی درستگی، انسانی حرمت، تحمل و برداشت اور رواداری کیساتھ اسلامی معاشرے کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ امت کی درست سمت رہنمائی ہو اور ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے بہتری کا کام ہوسکے۔ کیونکہ کوئی بھی بگڑا ہوا معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا ہے جب ہم اپنے بزرگوں اور رہنماؤں کی سچے دل سے پیروی نہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ملت مسلمہ انتشار نہیں بلکہ مثبت کردار اور یکجہتی کیساتھ رہنے کو ترجیح دے اور اس کیلئے مؤثر اقدامات اور جدوجہد کرے تاکہ امام حسینؑ اور ان کی رفقاء کے بتائے ہوئے مشن کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button