پاکستانی شیعہ خبریں
محرم الحرام، سندھ میں دہشتگردی کے خطرات، صوبائی وزیر کا ایسا بیان کہ ہر عزادار لعنت کرے گا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سندھ میں فوج کو طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، امن و امان کے قیام کے لیے سول حکومت پولیس اور رینجرز موجود ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں امید ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔