Uncategorized

نوحہ سننا جرم، راولپنڈی پولیس نے رکشہ ڈرائیو کو جیل بھیج دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے رکشہ ڈرائیور شہباز والد فرید حسین کو فقط اس جرم کی پادش میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے کہ اس نے اپنے رکشے میں کربلا والوں کی یاد میں نوحہ لگا رہا تھا، تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کا نمبر 975 ہے۔ القائم کے رہنما سعید رضوی نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او اللہ یار نے مقدمہ درج کیا ہے جس کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ راولپنڈی میں پہلی بار ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں کسی رکشہ ڈرائیو کو فقط اس جرم میں پابند سلاسل کیا گیا ہے کہ اس نے رکشے میں ٹیپ ریکارڈر پر نوحہ لگایا ہوا تھا

یاد رہے کہ اس سال محرم الحرام میں حکومتِ پنجاب اور سندہ حکومت کی جانب سے عزاداری اور عزاداران کی خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، خصوصاَ پنجاب میں لاھور،ملتان،گجرات،راولپنڈی،شیخوپورہ میں عزاداری کی مجالس پرشھباز یزید کی یزیدی پولیس کی جانب سےدورانِ مجلس معروف زاکرِ اہلیبیت علامہ حبیب رضا جھنڈوی کی گرفتاری،بانیانِ مجالس کے خلاف لاوٗڈاسپیکر ایکٹ کے نام پر مقدمات کا اندراج،معروف عالمِ دین اور خطیب مولانا عون محمد نقوی،علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر علماء کی پنجاب بدری کے احکامات اور اسی طرح کے دیگر عزاداری دشمن اقدامات کو عملی جامع پہنایا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button