پاکستانی شیعہ خبریں

کربلا کے میدان میں حق و صداقت کا پرچم بلند کیا گیا، علامہ عالم شاہ موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ عالم شاہ موسوی نے کہا کہ کربلاء کے میدان میں حق و صداقت کا پرچم بلند کیا گیا اور اسی مقصد کی بقاء میں حسین ابن علی (ع) کو کامیابی ملی، آج الحمداللہ اسلام اپنی اصل شکل میں زندہ ہے، یہ صدقہ ہے حسین ابن علی اور اولاد علی کا آج ہمیں اس مقصد کو عام کر کے دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہمیں ہر وقت اپنی دینی اور دنیاوی مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ استحکام دین کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا دین کے اصولوں سے روشناس ہو، آج دنیا میں پر تشدد واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شیطانی قوتیں ہمارے درمیان موجود ہیں جو دنیا میں فساد کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ ان کی سرکوبی نہایت ضروری ہے بصورت دیگر پوری دنیا فساد کی لپیٹ میں آسکتی ہے اور پھر یہاں کوئی محفوظ نہیں رہ سکتا، لہٰذا ہمیں ہوش اور عقل مندی سے کام لیتے ہوئے پاک پروردگار کا پسندیدہ بندہ بننا ہوگا، جس سے خدا ہم سے راضی ہوگا اور ہم مخلوق کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button