پاکستانی شیعہ خبریں

معرکہ کربلا حق و صداقت کا روشن باب اور جرأت و شجاعت کی منفرد مثال ہے، مولانا قنبر عباس نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام بارگاہ فیض حسینی سیدہ گوٹھ اور مرکزی امام بارگاہ لقمان میں محرم کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید قنبر عباس نقوی اور مولانا منظور حسین سولنگی نے کہا کہ معرکہ کربلا حق و صداقت کا روشن باب اور جرأت و شجاعت کی منفرد مثال ہے۔ مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری و امام بارگاہ قصر حسینی خیرپور میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید باقر حسین زیدی اور مولانا سید گدا حسین شاہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام علم، حلم، شجاعت، صبر و شکر کے پیکر کامل ہیں تمام مسلمانوں کو فکر حسین پر عمل کی ضرورت ہے۔ امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرا میں علامہ فیروز عباس نے کہا کہ تمام مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی و فکر کو سمجھ کر باطل قوتوں اور اسلام دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button