پاکستانی شیعہ خبریں

نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی فوج کو سپرد کی جائے، ارشد علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے رہنماء اور جنرل کونسلر ارشد علی حیدری نے کہا ہے کہ حکومت عشرہ محرم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے فوری طور پر سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنائے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حساس ترین قرار دیئے گئے ضلع پشاور میں اس قسم کی سیکورٹی حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے، پشاور کے مخصوص حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات کو فوری طور پر فول پروف بنایا جائے، اور 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی فوج کو سپرد کی جائے، ارشد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بعض اچھے انتظامات بھی کئے گئے ہیں، تاہم سیکورٹی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ شیعہ، سنی مسلمان ان ایام کو ملکر بہتر طریقہ سے گزار سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button