پاکستانی شیعہ خبریں

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کیخلاف شیعہ جماعتوں کا اجلاس، عزاداری دشمنوں کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کے خلاف شیعہ جماعتوں کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن اور ناصر حسینی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن مرکزی نظارت علامہ عقیل موسیٰ ، جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل سیکریٹری شبر رضا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صغیر عابد رضوی اور علامہ اظہر حسین نقوی، مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی اور شمس الحسن شمسی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علی محمد بخاری، اسکاوٗٹس رابطہ کونسل کے رہنما سردار حسین سمیت پیام ولایت فاؤنڈیشن اور ناصران امام فاؤنڈیشن کے رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم کسی بھی صورت اپنے اس آئینی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، قائم علی شاہ کی سندھ حکومت، شہباز شریف کی پنجاب حکومت اور پرویز خٹک کی خیبر پختونخوا حکومت سن لے عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے ہم ہر صورت اپنی شہ رگ کا دفاع کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کالعدم جماعتوں کا سہارا لے کر عزاداری کو محدود کرنے کی جو سازش کررہی ہے عزاداران امام حسین اس سے بخوبی آگاہ ہیں اور یہ باور کراتے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی نے اپنا قبلہ تبدیل نہیںکیا تو عزاداران امام حسین اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button