محرم الحرام، قیام امن کیلئے بیوروکریٹس کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محرم الحرام میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیلئے پولیس کیساتھ بیوروکریٹس کو بھی ذمہ داریاں سونپ دیں گئیں۔ صوبائی محکموں کے 10 سیکرٹریز مختلف اضلاع میں قائم کنٹرول رومز میں سکیورٹی انتظامات چیک کریں گے۔ ایس اینڈ جے اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سیکرٹری کیساتھ ایک اعلیٰ پولیس افسر ہو گا، جو سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انڈسٹری نبیل جاوید، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ چوہنگ فیاض احمد رحیم یار خان، ممبر پی اینڈ ڈی حسن اقبال، ڈی آئی جی ٹرانسپورٹ پولیس طارق رستم چوہان بہاولپور میں ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) جہانزیب خان کمانڈنٹ پولیس سہالہ سہیل حبیب کیساتھ راولپنڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او محمد نواز وڑائچ کے ہمراہ سرگودھا میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ای ڈی الحمراء آرٹ کونسل کیپٹن (ر) عطا محمد خان، لیفٹیننٹ (ر) جان محمد کیساتھ بہاولنگر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی الطاف خان، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب پولیس رانا محمد اقبال کیساتھ فیصل آباد، سیکرٹری لیبر علی سرفراز حسین ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول ملتان مقصود احمد خان ملتان میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ مظفر گڑھ میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون الرفیق، ڈی آئی جی انسپکشن سی پی او آغا محمد یوسف کیساتھ سکیورٹی انتظامات چیک کریں گے۔ جھنگ میں سیکرٹری ایکسائز علی طاہر، ڈی آئی جی پی ایچ پی سی پی او سلمان چودھری کیساتھ مل کر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ بھکر میں سیکرٹری زکوۃ حبیب الرحمٰن، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ سی پی او ڈاکٹر محمد اعظم کیساتھ سکیورٹی انتظامات پر فرائض انجام دیں گے۔ تمام افسران کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات چیک اور مختلف اجلاس منعقد کریں گے