پاکستانی شیعہ خبریں

مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینیوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائیں، مزمل ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سفاکی پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، فلسطینی دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ اپنے بیان میں مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ مسلم ممالک کے مسائل سے اقوام متحدہ کو کوئی سروکار نہیں ہے، فلسطینی و کشمیری گزشتہ چھ دہائیوں سے ظلم کی چکی میں پسے جا رہے ہیں، لیکن دنیا میں عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، لہٰذا مسلمان ممالک اسلامی یونین قائم کرکے اپنے مسائل خود حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی آزادی کی تحریک چلانے کا مکمل حق حاصل ہے، اسرائیل ناجائز، غاصب و قابض ملک ہے، جس کے قیام سے فلسطینیوں کی حقوق غضب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کا ظلم ناقابل برداشت ہے، مسلم ممالک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے فلسطینیوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button