پاکستانی شیعہ خبریں

قوم یزیدی سوچ و فکر کیخلاف برسرپیکار ہونیکا عزم کرے، بشارت مرزا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے کہا ہے کہ قوم ماہ محرم الحرام میں یزیدی سوچ و فکر کے خلاف برسرپیکار ہونے کا عزم کرے، اور جذبہ شبیری کے ساتھ میدان عمل میں اترتے ہوئے وقت کے یزیدوں کو مستردکر دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تنظیمی رہنماؤں عبدالمجید قریشی اور عبدالحکیم کی جانب سے منعقدہ محفل محرم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بشارت مرزا نے کراچی میں مساجد، امام بارگاہوں اور جلسے جلوسوں کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اس حوالے انتہائی حساس شہر ہے، اور پچھلے کئی سالوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر بھی رہا ہے، اس مرتبہ گو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے الرٹ ہیں، لہٰذا امید یہی ہے کہ ایسا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوگا، مگر ہمیں کسی بھی دقیقے کو فروگذاشت نہیں کرنا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button