Uncategorized

محرم الحرام میں نواسہؑ رسولؑ کی قربانی کے درس کو سامنے رکھنا چاہئے، عمر اسلم اعوان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے اور نواسہؑ رسولؑ نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر اپنے نانا کے مذہب کو بچایا، ہمیں موجودہ حالات میں ایثار اور قربانی کے اس درس کو سامنے رکھنا چاہئے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عاشورہ کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے شخصیات کو امن و امان کو فروغ دینا چاہئے اور قیام امن کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہئے، عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر امن و عامہ اور باہمی بھائی چارے اور اتحادالمسلمین کیلئے اپنی بھر پور کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button