پاکستانی شیعہ خبریں

قیام امن کیلئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے کئے گئے اقدامات پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پشاور سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں امن کا یہ سلسلہ چہلم تک اور ہمیشہ کیلئے قائم ہو۔ امن کے قیام کیلئے ہم حکومت اور سکیورٹی فورسز کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ امن کے قیام کے لئے ہم ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا ، بلوچستان حکومت اور سندھ حکومت کے محرم الحرام میں کئے گئے ناقص اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کی وجہ سے دو بڑے سانحات ہوئے ہیں اور درجنوں بے گناہ افراد شہید ہو گئے۔ ہم جلد از جلد ملزمان کے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دونوں حکومتیں شہریوں کی حفاظت کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ دونوں حکومتیں سندھ و بلوچستان کے شہداء کے لواحقین اور مومنین کے مطالبات کو جلد از جلد منظور کریں اور زخمیوں کے علاج کیلئے بہتر انتظامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button