پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جیکب آباد آمد، شہداء کے ورثاء سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ روز جیکب آباد کا دورہ کیا اور شہداء کے خانوادوں سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوم عاشور کے موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے دیگر صوبائی ذمہ داروں کے ہمراہ جیکب آباد پہنچے، جہاں انہوں نے سانحہ جیکب آباد کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور شہداء کے خانوادوں سے ملاقات کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کرکے نیشنل ایکشن پلان کے خلاف سازش کر رہی ہیں، جیکب آباد میں خودکش دھماکہ ہونا سندھ کے ناہل وزیراعلٰی کے منہ پر دہشت گردوں کا طمانچہ ہے، اب بھی وقت ہے کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی ختم کرے، ورنہ عاشقان امام حسین (ع) اس حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button