پاکستانی شیعہ خبریں
محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، وزیر بلدیات سندھ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔ اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم دہشت گردی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا، اور دہشت گردی کے واقعہ میں جو لوگ بھی شہید ہوئے، وہ سب ہمارے اپنے ہیں، دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے جلوسوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ واضح رہے کہ نو محرم الحرام کو جیکب آباد میں کوئٹہ روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 25 افراد شہید، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔