فتنہ پرور دور میں ہمیں قرآن اور کربلا والوں سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام بارگاہ شاہ کربلاء ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، تاریخ اسلام اور تاریخ انسانیت اس واقعے کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکے گی، آپ ؑ خدا کے رسولﷺ کی نواسے اور یزید دشمن اسلام کا نمائندہ تھا۔ دین سے انحراف کرکے بغاوت پر اتر چکا تھا، جس کی سرکوبی نہایت ضروری تھی، آج بھی اس فتنہ پرور دور میں ہمیں قرآن اور کربلاء والوں سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی، کیونکہ دور پرآشوب ہے یہاں قتل و غارت گری، اقرباء پروری، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا عروج ہے، جس کے سدباب کیلئے ہمیں میدان میں آکر کام کرنا ہوگا اور امت کی درست رہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور مؤثر اقدامات بھی کرنے ہونگے، جن سے معاشرے میں بہتری آئے اور ہر انسان دین خداوندی کا پیروکار ہوکر اپنی زندگی اچھی گزار سکے اور دوسروں کا احترام بھی کیا جائے۔