پاکستانی شیعہ خبریں

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، نواب ثناءاللہ زہری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ امن پاکستان کے مقدر میں لکھا گیا ہے۔ اب ہر سمت وطن عزیز میں امن قائم ہو کر رہیگا۔ پاک فوج نے قوم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے، اس کے نتائج کامیابی کی صورت میں سامنے آ چکے ہیں۔ قوم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ آخری دہشت گرد تک یہ جنگ جاری رہیگی۔ ضرب عضب، قومی ایکشن پلان جیسے اہم و قومی فیصلوں نے ملک کو شورش زدہ ماحول سے نکال کر امن و عافیت کے ماحول سے نوازا ہے۔ جو قوم کے لئے کامیابی کی نوید ہے۔ بڑے فیصلے قوموں کی تاریخ بن جاتی ہیں۔ قیادت نے ضرب عضب اور قومی ایکشن جیسے اہم فیصلے کئے اس کے نتائج امن جیسی خوشخبری کے سامنے بہت جلد قوم کو ملے۔ اب دہشت گرد جاتے جاتے قوم کو اپنے بزدالانہ دہشت گردانہ فعل سے خوف میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ملیگا۔ دہشت گردی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتی۔ پھر بےگناہ لوگوں کو مارنا کہاں کا انصاف ہے۔ دہشت گردی میں مبتلا قوم گذشتہ دوسالوں کے دوران اس دہشت گردی سے کافی حد تک نکل چکی ہے اور مستقبل میں پاکستان سب سے پُرامن ملک کے طور ابھر کر سامنے آئیگا۔

چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاکہ امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں آج قوم پاک فوج کی قربانیوں دیکھتے اور یاد کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نڈر اور بہادر افواج سے نوازا ہے ۔ پاک افواج کی بہادری کی مثال نہ صرف وطن عزیز کے باشندے بلکہ پوری دنیا دیتی ہے۔ امن میں ایف سی، پولیس، لیویز سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فرنٹیئر کور نے بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے بھی بہت بڑی قربانی دی ہے۔ آج بلوچستان میں لوگ سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں اس کا کریڈیٹ ایف سی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button